پارلیمانی
امور کے وزیر اننت کمار نے آج امید ظاہر کی کہ حکومت اشیاء و خدمات ٹیکس
سے متعلق تین بلوں کو بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے
میں کامیابی ملے گی۔پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے کے اختتام پر
آج پریس کانفرنس میں کہا کہ 18 فروری کو جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ ہونی ہے
جس میں تبادلہ خیال کے بعد ان بلوں پر اتفاق رائے بنائی جائے گی اور امید
ہے کہ انہیں بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے میں پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے میں لوک سبھا میں 113
اور راجیہ سبھا میں 97 فیصد کام کاج ہوا اور اس دوران لوک سبھا میں دو اور
راجیہ سبھا میں ایک بل منظور کیا گیا۔